نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو گرفتار


 نادرا کے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر  اور سینئر  ایگزیکٹو گرفتار

 

 

کراچی، عرفان علی

کراچی میں غیرملکی کا جعلی  شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں  نادرا کے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر  اور سینئر  ایگزیکٹو کو گرفتار کرلیا گیا۔جعلی شناختی کارڈاسکینڈل میں اب تک پانچ مقدمات درج  اور  سولہ ملزموں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جعلی شناختی کارڈاسکینڈل میں   ملوث نادرا کے بدعنوان افسروں  اور  اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔ کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل  نے کارروائی کرتے ہوئے  دو  نادرا فسران  کو گرفتار  کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرحمادحسین نےغیرملکی شہری جاوید   کا پاکستانی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ   بنوایا ۔     معاونت اور  ملی بھگت پر سینئر ایگزیکٹو   نادرا،،رضوان خان  کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرملکی شہری  جاوید کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نادرا حکام کی شکایت پردرج کیاگیا ہے۔ جعلی شناختی کارڈاسکینڈل میں اب تک پانچ مقدمات درج کیےجاچکے  ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق  اسکینڈل میں گرفتار ملزموں کی مجموعی تعداد سولہ ہوچکی ہے۔  گرفتار ملزموں  میں نادراکےاعلیٰ افسران ،غیرملکی شہری اورایجنٹ شامل ہیں۔