وزیر مملکت مصدق ملک کہتے ہیں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کے درمیان 24 جولائی کو ہوگا ۔ پاکستان ، آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا ۔ وزیر مملکت مصدق ملک نے ایس ایس جی سی آفس میں غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ حکومت پاکستان ، آذربائیجان سے بارہ ایل این جی کارگو جہاز خریدے گی ۔ سعودی عرب سے ریفائنری سیکٹر میں 14 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ حکومت جانے سے قبل ہوگا ۔ فرٹیلائزر سیکٹر کو سستی گیس دینے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ 1500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزر کھا جاتےہیں ۔ کراچی: فرٹیلائزر سیکٹرز کے سستی گیس کے معاہدوں کی میعاد ختم ہورہی ہے ۔ مصدق ملک نے عندیادیا کہ فرٹیلائزرز کو گیس فراہم کرنے کے نئے معاہدے نئی شرائط پر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی بڑے ہ پیمانے پر اسمگلنگ جاری ہے ۔مصدق ملک نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو اسمگلنگ سے 120 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ،