عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں

پشاور ہائیکورٹ نے عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں


پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔


عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے سزا یافتہ ہیں۔ جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں کو پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے اور پھر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہیے۔


عدالت نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔