سیالکوٹ میں شدید بارش، انتظامیہ متحرک

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سیالکوٹ میں شدید بارش، انتظامیہ متحرک



سیالکوٹ میں گزشتہ رات 12 بجے سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر اور گردونواح میں نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور اب تک 42 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔


انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں 9 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔