کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ میں بڑی پیش رفت

عمران عمران

 کراچی میں ریڈ لائن بی آر  ٹی منصوبہ میں  بڑی پیش رفت


کراچی میں ریڈ لائن بی آر  ٹی منصوبہ میں  بڑی پیش رفت۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پانچ میں سے چار  مقامات پر تعمیرات کے لئے رضامند ہوگئی۔ 


 وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن  کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا  مزید ایک مقام کے سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام سے بات چیت جاری ہے۔ اجلاس میں  بس ڈپوز کے ڈیزائن، بائیو گیس پلانٹ میں  تعمیراتی پیش رفت کے علاوہ منصوبے میں شامل کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا  کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن  سینٹرز  فعال ہو چکے ہیں۔  تمام کمرشل وہیکلز    کا  لازمی فٹنس   ہونا چاہئے۔سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں کی تعمیراتی رفتار میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

۔۔