سندھ ہائی کورٹ نے گلشن معمار ،اسکیم تینتیس میں تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کا
حکم جاری کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں گلشن معمار سیکٹر پچیس، اسکیم تینتیس میں غیر قانونی قبضوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ
کمشنر شرقی پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے دریافت کیا بتائیں،،، آپ
لوگوں نے اب تک کیا کارروائی کی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر نے بتایا کہ تجاوزات کے
خلاف آپریشن کیا ،،لیکن امن امان کا
مسئلہ بن گیا ہے۔عدالت نے کہا بتائیں ،،آپ لوگوں نے اضافی نفری کے لیے کسی کو
خط لکھا۔ آپ نے کس سے اضافی فورس مانگی۔آپ کو یہی معلوم نہیں کہ فورس کہاں سے لینی
ہے۔پولیس بلاو، رینجرز کی مدد لو، تجاوزات ختم کراو۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ گلزار ہجری میں زمینوں پر طویل
عرصے سے قبضہ ہے۔ضلعی انتظامیہ قبضے ختم
کرانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل
ڈسٹرکٹ کمشنر کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔