خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی گلوبل حب اسکول اینڈ کیڈٹ کالج ملیر آمد پر کالج کی طالبات نے گارڈ آف آنر پیش کیا

عمران عمران

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی  گلوبل حب اسکول اینڈ کیڈٹ کالج ملیر  آمد پر   کالج کی طالبات نے گارڈ آف آنر پیش کیا


 کراچی  میں  گلوبل حب اسکول اینڈ کیڈٹ کالج  ملیر  میں   طالبات کی تعلیم کےلئے شہید بینظیر بھٹو بلاک قائم کردیا گیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو  نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔۔بلاک میں ابتدائی طور پر تین  سو طالبات کی گنجائش ہے۔


خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی  گلوبل حب اسکول اینڈ کیڈٹ کالج ملیر  آمد پر   کالج کی طالبات نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے    شہید بینظیر بھٹو بلاک کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا   محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے تعلیم کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں۔


تعلیم یافتہ خواتین ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں۔  خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری ،،دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے اس سفر کا حصہ بننے پر  انہیں  فخر ہے۔صوبائی وزیر  تعلیم   سردار  شاہ نے کہا  حیدرآباد اور لاڑکانہ میں کیڈٹ کالج کی بنیاد سندھ حکومت نے ڈالی۔صوبائی وزیر  صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا  سندھ کی خواتین بہت بااختیار ہیں ۔کیڈٹ کالج کے کمانڈر صہیب نے بتایا  کہ  کوئٹہ، جھنگ اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے کیڈٹ یہاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔ کیڈٹ کالج  کی طالبات نے نئی بلڈنگ کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کوشیلڈز بھی پیش کی گئیں۔