کراچی میں بارش

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں بارش

 

کراچی میں دن بھر شدید گرمی کے بعد شام ڈھلتے ہی  مختلف علاقوں  میں بادل برس پڑے۔ برستی بوندوں نے شہریوں کا موڈ خوشگوار بنادیا۔

کراچی میں  آج بھی دن بھر سورج آگ برساتا رہا۔  پارہ  انتالیس  ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔ شام ڈھلی تو آسمان  ابر آلود ہوگیا اور  کئی علاقوں میں  بادل برس پڑے۔ کہیں  ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ ملیر،ڈیفنس ،اختر کالونی اور شارع فصل پر بونداباندی  ہوئی۔ نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی اور لیاری میں ہلکی بارش ہوئی۔ سرجانی ، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں  بادل خوب جم کر برسے۔گلشن حدید،سخی حسن اور  اسٹیل ٹاون میں بھی بارش ہوئی۔ بادل برسنے پر گرمی  سے ستائے شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ آج شہر میں نمی  کا تناسب اکتالیس فیصد رہا۔دوسری جانب  ترجمان کے الیکٹرک نے پہلے سے خبردار کردیا کہ  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا ،،،تو  حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی ترسیل معطل کردی جائے گی۔ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں ۔