سندھ حکومت نے کراچی میں پانچ سال سے زائدعرصے سے تعینات سب رجسٹرارکوہٹانےکافیصلہ

عرفان علی عرفان علی

 سندھ حکومت نے کراچی میں پانچ سال سے زائدعرصے سے تعینات سب رجسٹرارکوہٹانےکافیصلہ


سندھ حکومت نے کراچی میں پانچ سال سے زائدعرصے سے تعینات سب رجسٹرارکوہٹانےکافیصلہ کرلیا ۔۔۔ کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر میں کرپشن کے خاتمے کے لیےاعلیٰ سطحیٰ انکوائری کمیٹی  پانچ سےدس  سال کے ریکارڈ کی جامع تحقیقات کرےگی۔۔۔نوے روزمیں سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کی جائینگی 

ملک کےسب سے بڑے شہرمیں سب رجسٹرار دفاترسے کرپشن کےخاتمےکےلیےبڑااقدام!!!

سندھ حکومت نے کراچی میں پانچ سال سےزائدعرصے سےتعینات سب رجسٹرارکوہٹانےکےلیےکمرکس لی 

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کہتے ہیں کہ کراچی ڈویژن میں پانچ  سال سے زیادہ عرصےسے تعینات سب رجسٹرار کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر کے ریکارڈ کی چھان بین کا فیصلہ ہواہے

وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری اور چیف سیکریٹری  کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ۔

کمیٹی کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر کےپانچ سے دس سال کے ریکارڈ کی جامع تحقیقات کرےگی۔۔۔

چیف سیکریٹری سندھ کاکہناہےکہ انکوائری کمیٹی  کو مفصل تحقیقات اورریفرنس بنانے کا  ٹاسک دیاگیاہے۔

انہوں نےکہاکہ سب رجسٹرار دفاتر میں بے ضابطگیوں کے خاتمے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

انکوائری کمیٹی کونوے دن میں رپورٹ مکمل کرکے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔