پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ ہینڈریڈ انڈیکس میں چار ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔سرمایہ کاروں کو چار سو بتیس  ارب روپےکا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری   دن کا مثبت اختتام ہوا۔  ہینڈریڈ انڈیکس چار ہزار، تین سو سینتالیس پوائنٹس کے اضافے  سے ایک لاکھ، اٹھاون ہزار، تین سو تیرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس میں دو اعشاریہ  آٹھ، دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر پانچ سو سڑسٹھ  کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ تین سو تریسٹھ کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور ستتر  کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کو چار سو بتیس  ارب روپےکا فائدہ ہوا۔دوران ٹریڈنگ  انڈیکس  میں بلند ترین سطح ایک لاکھ، اٹھاون ہزار، پانچ سو چھیاسی پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔