بلدیاتی
انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری ۔
کاغذات نامزدگی پندرہ جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
نظرثانی
شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع
کرانے کی تاریخ میں چار دن کی توسیع کی گئی
ہے۔
امیدواروں کی
ابتدائی فہرست سولہ جون کو جاری اور سترہ
سے انیس جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ
پڑتال کی جائے گی۔
کاغذات
نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف بیس
سے بائیس جون تک اپیل کی جاسکے گی۔
ستائیس جون
کو نظرثانی شدہ فہرستیں آویزاں اور اٹھائیس جون کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔
انتیس جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔چوبیس جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد اور اٹھائیس جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔