رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہناہے چودہ سال میں محکمہ بلدیات کو ایک
ہزار سے زائد کا بجٹ ملا،
لیکن نا گٹر بنے نا نالے صاف ہوئے۔
محکمہ میں دوسو ستائیس ارب کی بے
ضابطگیاں ہوئیں۔ سندھ کی عوام کو جاگنا پڑے گا۔
پریس کانفرنس میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی تالاب بن گیا۔
سڑکوں پر آلائشیں پڑی ہیں۔
شہر کو برباد کرنے کی ذمہ دار سندھ
حکومت ہے۔تین سال پہلے کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد وفاقی حکومت نے چونتیس ارب روپے کی لاگت سے شہر
میں نالے صاف کرائے۔
سندھ حکومت نے اکتالیس بڑے اور ڈی ایم سیز نے پانچ سو
چھوٹے نالے صاف نہیں کرائے۔
وفاقی حکومت نے جو تین بڑے
نالے صاف کرائے،، وہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد دوبارہ بھر گئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ ٹی ایم اوز سے چیف منسٹر تک سب اس کرپشن میں
ملوث ہیں۔ ستر اسی ہزار تخواہ لینے والے ٹی ایم اوز کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا
۔
سندھ کی عوام کو جاگنا پڑے
گا ۔ سندھ کے وائٹ کالر ڈاکو سے سندھ کے عوام کو نجات دلوائیں گے۔