وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

عمران عمران

 وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے صوبہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا


وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے صوبہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ 


وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے  این جے وی اسکول میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔  مراد علی شاہ کا کہنا تھا  صوبہ کے تمام اضلاع میں  سولہ سے بائیس دسمبر تک مہم جاری رہے گی۔پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ چھ  لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ اسی   ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو  انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پندرہ ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا پاکستان اور افغانستان کےسوا  دنیا بھر  سے پولیو کا خاتمہ ہوگیا۔سندھ حکومت انسداد پولیو کے لئے  ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔تمام ڈپٹی کمشنرز   بھی مہم کی نگرانی کرتے ہیں۔ پولیو وائرس گندگی والے مقامات پر بڑھتا ہے۔  عوام سے گزارش ہے کہ ہمارا ساتھ دیں۔