پی ایس ایل سات کیی تیاریوں کے سلسلے میں کمشنر کراچی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی سمیت خصوصی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

عرفان علی عرفان علی

پی ایس ایل سات کیی تیاریوں کے سلسلے میں کمشنر کراچی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی سمیت خصوصی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

پی ایس ایل سات کیی تیاریوں کے سلسلے میں کمشنر کراچی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی سمیت خصوصی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ کمشنرکراچی کہتے ہیں پی ایس ایل کا انعقاد کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ متعلقہ ادارے ایونٹ کی کامیابی کے لیے کردار ادا کریں۔ پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو ہےتیار۔۔۔انتظامات کا جائزہ لینےکمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس  ہوا۔

پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔فیصلہ کیا گیا  کہ  فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔تمام انتظامات کورونا ایس او پیز کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کئے جا رہے ہیں

کمشنرکراچی کاکہنا تھا کہ  نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔تمام متعلقہ ادارے کامیابی کے لئے کردار ادا کریں ۔ مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا کھلاڑیوں کے کٹ آوٹس آویزاں کئے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس  کو ٹریفک کی روانی کی روانی کےلیے خصوصی انتظامات  کی ہدایت بھی کی گئی۔ متبادل ٹریفک انتظامات،اسٹریٹ لائٹس، بجلی کی فراہمی کے انتظامات، پارکنگ انتظامات شٹل سروس کی فراہمی، صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔