کراچی عزیز آباد میں فیکٹری میں چار مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے مبینہ طور پر نزدیکی برف کارخانے سے گیس کا اخراج ،، مزدوروں کی بے ہوشی کا سبب بنا۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد، بھنگوریہ گوٹھ کی ڈائنگ فیکٹری میں چار
مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع
ملنےپر پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائنگ فیکٹری کے
اطراف میں برف کارخانے سمیت دیگر فیکٹریاں
قائم ہیں۔مبینہ طور پر برف کارخانے سے گیس کا اخراج ہوا،، جس سے مزدور بے ہوش
ہوئے۔