سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے پانی سب کا مشترکہ حق ہے

عرفان علی عرفان علی

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے  پانی سب کا مشترکہ حق ہے


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے  پانی سب کا مشترکہ حق ہے۔ اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا ،،مناسب عمل نہیں۔


 شرجیل میمن نے وزیر  اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری کے بیان کےجواب میں کہا ہے انیس سو اکیانوے کا پانی کا معاہدہ  تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے۔  وزیراطلاعات پنجاب زمینی حقائق معلوم  کر کے  پھر بیان دیں۔ سندھ کا موقف واضح ہے ۔ہم چاہتے ہیں  پورے پاکستان میں خوشحالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے۔