کراچی میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی۔ گزشتہ روز پیش آئی واردات کا مقدمہ درج۔ لٹیروں نے کورنگی میں بینک سے اسی لاکھ روپے لے کر نکلنے والے تاجر کو لوٹ لیا تھا۔
پولیس نے بینک کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔موٹر سائیکل سوار دو ملزم بینک کے باہر نظر آرہے ہیں۔ایک ملزم بینک کے اندر جاکر معائنہ کے بعد باہر آیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےایک ملزم کو شناخت کرلیا۔ملزم کے خلاف دس سے زائد مختلف نوعیت کےمقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور نادرا سے ہوئی ۔ فرارملزموں کی تلاش جاری ہے۔