وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا جامعہ کراچی
دھماکے کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا
ہےاور کہاہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں
ان کا کہنا تھاکہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں
سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے اور پاک چین دوستی پر حملہ ہوا
ہے، پوری قوت سے نمٹیں گے
وزیر داخلہ نے کہاکہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے
حقائق معلوم کروں گا اور دہشت گردی میں تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل طور پر
آگاہ رکھیں گے، چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنو جائزہ لیں گے
رانا ثناء اللہ کا کہناتھاکہ سکیورٹی کے مکمل
جائزے کے بعد موثر اقدامات کریں گے،
باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے اور مجرموں
کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی