کے
الیکٹرک کا دعوی ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں کسی
قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔
کراچی والوں کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ
کا دورانیہ کم نا ہوا۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنی
علاقوں میں چار سے چھ جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں دس گھنٹے تک
بجلی بند رہتی ہے۔
نیو
کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، ایف بی ایریا، گلستان جوہر ،گلزار
ہجری میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لیاری ،گارڈن ، صدر، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی میں دس
گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا دعوی ہے کہ شہر میں بجلی کی
فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
لوڈ شیڈنگ میں کسی قسم کا اضافہ یا شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی۔