سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی


سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی، اس سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے،، 


سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت میں ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی،، وکیل درخواست گزار نے کہا ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے،پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی،انہوں نے بتایا  کہ انہوں نے پی ٹی اے میں شکایت دی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا، عدالت نے 8 جولائی تک فریقین  سے جواب طلب کرلیا۔۔