اسٹاک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں آٹھ سو پینسٹھ پوائنٹس کی بڑی کمی ۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں سترہ سو پچاس روپے کا اضافہ۔ انٹربینک
میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز
شدید مندی رہی۔
دن کا اختتام آٹھ سو پینسٹھ پوائنٹس کی کمی سے بیالیس ہزار،
اکہتر پوائنٹس پر ہوا۔
سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا۔
فی تولہ سونا سترہ سو پچاس روپے اضافے سے ایک لاکھ، اکسٹھ
ہزار ،تین سو روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت پندرہ سو روپے بڑھ کر ایک لاکھ ، اڑتیس ہزار، دوسو اٹھاسی روپے ہوگئی۔
ڈالر کی قیمت
میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے اضافے کے بعد دوسو تیئس روپے، پچانوے پیسے پر بند ہوا ۔