کراچی میں سندھ حکومت کے ترجمان بریسٹر مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ سندھ حکومت نیبر ہوڈ پروگرام کے تحت کئی منصوبے مکمل کر رہی ہے۔ پیپلز اسکوائر ، ملیر ، اور مچھلی چوک پر منصوبے مکمل کئے ہیں۔
انکا کہناتھاکہ ککری گراؤنڈ میں باکسنگ رنگ کا افتتاح کیا، لانڈھی اور ملیر میں کھیل کے میدان اور پارکس کو بہتر بنا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ نہر خیام کے اطراف یہ دو کلو میٹر طویل پیڈسٹرین ٹریک بنایا گیا ہے،
بوٹ بیسن آنے والے شہری یہاں ٹہل سکتے ہیں، دو پارکس بھی بہتر بنائے ہیں، یہاں گل مہر اور نیم کے درخت لگائے ہیں ،تاکہ یہ روڈ ہرا بھرا نظر آئے ، شہریوں میں یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ ان منصوبوں کی حفاظت بھی کرنی ہے انکا کہناتھاکہ انشاء اللہ کراچی نیبرہوڈ پراجیکٹ کے تحت سارے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں آئینی حکومت ہے ،
ہم سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کروانے کے پابند ہیں اس سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کلفٹن نہر خیام کے ساتھ دو کلو میٹر طویل پیڈیسٹرین ٹریل کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں کمشنر کراچی اقبال میمن، پی ڈی نظیر میمن، ڈپٹی کمشنر جنوبی، پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدیدار، افسران اور عمائدین شہر موجود تھے۔ پیڈیسٹرین ٹریل کے افتتاح کے بعد ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلاول چورنگی سے بوٹ بیسن تک منعقدہ واک میں بھی شرکت کی۔.