کراچی میں سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کے ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی کا کام دواوں کے معیار کا تعین کرنا ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی میں سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کے  ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی  کا کام دواوں کے معیار کا تعین کرنا ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ   پاکستان میں رواں برس پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ۔دواؤں کی قیمتوں میں  اتنا اضافہ   ہونا چاہیے جس سے ناجائزمنافع نا ہو۔  سردیوں میں کورونا کی ممکنہ لہر سے بچاؤ کے لیے احتیاط ضروری ہے۔ 

کراچی میں سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کے  ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی  کا کام دواوں کے معیار کا تعین کرنا ہے۔ اس لیب کو پچھلے چند سال میں مزید بہتر بنایا  گیا ہے۔ لیب میں بہترین آلات  اور  نظام بنایا ہے،، اور ماہر عملہ کام کررہا ہے۔

یہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب جو ہے، پچھلے چند سالوں میں  اس کو بہت میجر اپ گریڈ کیا گیا ہے، اور جو چیز میں   نے دیکھی ہے وہ میں  آپ کو بتاسکتا ہوں  کہ جو اس کا طریقہ کار ہے ٹرانسپیرنٹ اور ہیر پھیر  سے  پاک بنایا گیا ہے، ہر چیز کی ایک لاگنگ ہورہی ہے،اس کے ساتھ سیمپل کو کود اسائن ہورہا ہے، تاکہ اس میں کوئی عمل دخل  نہ کرسکے

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں جتنی نشستیں تھیں اس سے کئی زیادہ تعداد میں بچے پاس ہوئے ہیں۔ 20 ہزار سیٹوں کے لئے 68 ہزار بچے کامیاب ہوئے۔ پی ایم سی کے ذریعے آئی تبدیلیاں طلبہ کے لیے سود مند ثابت ہونگی۔

ہمارے پا س 68 ہزارنوجوان موجود ہیں،جن کا  بیس ہزار سیٹوں پر مقابلہ ہوگا،ہر صوبے ہر سیکٹر کے  میڈیکل کالج کےلئےخاطر خواہ امیدوا ر ہوں گے، اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، پبلک بیانات اپنی جگہ لیکن یہ بتادوں کہ سپریم کورٹ کا اس پر بہت واضح حکم ہے کہ   آپ نے ایم ڈی کیڈ پاس کرنا ہے،یہ متعدد عدالتوں میں یہ چیز  ٹیسٹ ہوچکی ہے،اس چیز میں جو دوسر ی چیز شامل کی گئی ہے وہ یہ کہ ہر نیا کھلنے والا   نجی میڈیکل کالج جو ہے اس پر شرط لگائی گئی ہے کہ وہ چھ سال تک چلتا ہوا اسپتال دکھائیں گے، اس کے بعد پھر آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ  میڈیکل کالج ساتھ کھولیں گے

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ کورونا کی نئی لہر کا خدشہ بھی برقرار ہے۔ شہریوں کو اب بھی احتیاط کرنا ہوگی۔۔