کراچی، دانش
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ
کے لیے پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا
ہے۔
بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماتحت سٹی کرکٹ ایسوسی
ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ملک بھر میں کھیلے جانے والے اس
ٹورنامنٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں یہ ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے شروع
ہوگا جبکہ بلوچستان میں اس ایونٹ کے آغاز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے
گا،پی سی بی کے مطابق یہ ٹورنامنٹ پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے
گا، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں میں جگہ بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ سٹی
کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیموں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن میں شامل تھری ڈے
اور پچاس اوورز کے فارمیٹ کے میچز کھیلنے ہوں گے۔ یہ میچز 3 اکتوبر سے 12 نومبر تک
جاری رہے گا