کراچی، عرفان علی
سندھ
ہائی کورٹ کا کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کا حکم۔ریمارکس
دیئے ایسا نہ ہوا تو،، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں دودھ کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت
ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے دودھ کی قیمت چورانوے روپے مقرر کی تھی جبکہ ڈیری فارمر اور ریٹیلر ایک
سو تیس روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔ کمشنر
کراچی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ متعلقہ افراد کے ساتھ مل کر دودھ کی قیمت کا مسئلہ حل کرائیں
گے۔عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی دودھ
کی قیمت کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرنے سے متعلق تحریری یقین دہانی جمع کرائیں۔ ریمارکس
دیئے کہ اگر ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین نہ کیاگیا،،، تو توہین عدالت کی
کارروائی کی جائے گی۔