کراچی میں جوہر موڑ پر شاپنگ مال
میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری۔ رکن فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کہتے ہیں ابتدائی طور پر شواہد جمع کرلئے۔ ماہر انجینئرز
کے ساتھ بلڈنگ کا معائنہ کریں گے۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا فائر
ماہرین ہی بتاسکتے ہیں۔ امید ہے ایک
ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے مال کو کھول دیں گے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے رکن ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ امیر سعود مگسی نے ہم
نیوز کو بتایا واقعے سے متعلق حقائق جاننے کےلئے تمام متعلقہ
اداروں کو مراسلے بھیج دئیے ہیں۔این ای ڈی
یونیورسٹی کی جانب سے دو ماہر انجینئرز کے
نام دئیے گئے ہیں۔ ماہرین کی رائے کے بغیر تفتیش مکمل نہیں ہوسکتی۔ جلد دونوں انجینئرز
کے ہمراہ متاثرہ مال کا دورہ کریں گے۔ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کا کہنا تھا کے ایم سی فائر ڈپارٹمنٹ اور
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے علاوہ ڈی سی ایسٹ کو بھی خط لکھ کر تفصیلات مانگی ہیں۔ ہم نے کسی ادارے کو
ملزم نہیں کہہ رہے۔ شواہد کی بنیاد پر کوئی بھی رائے قائم یا فیصلہ کریں گے۔ عمارت سیل کرنے کا مقصد ماہرین
کی آمد تک شواہد کو محفوظ رکھنا ہے۔ امید ہے ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے مال
کو کھول دیں گے۔ رکن فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بتایا عمارت کے متاثرین کے بیانات کو بھی
انکوائری رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔کچھ فلورز جزوی، کچھ مکمل جلے ہیں
جبکہ کچھ فلور آگ سے محفوظ رہے۔ آگ سے ہونےو الے
نقصان کا تخمینہ فی الحال نہیں لگایا گیا۔