عالمی ہوابازی کی تنظیم نے پاکستان سول ایوی ایشن پر حفاظتی خدشات کا اعتراض اٹھا لیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

عالمی ہوابازی کی تنظیم  نے پاکستان سول ایوی ایشن پر  حفاظتی  خدشات کا  اعتراض اٹھا لیا

عالمی ہوابازی کی تنظیم  نے پاکستان سول ایوی ایشن پر  حفاظتی  خدشات کا  اعتراض اٹھا لیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے پاکستانی ائرلائنز  کی  برطانیہ اور  یورپ میں  پروازوں کی  جلد بحالی  کے لئے رابطے شروع کردیئے۔

ترجمان   سو ل ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حفاظتی خدشات ختم  ہونے سے یورپی  یونین کی جانب سے پاکستان پرعائد  پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے  سی اے اے  برطانیہ اور  یورپی کمیشن سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق رابطوں میں پاکستانی ائرلائنز کی برطانیہ  اور  یورپ میں  پروازوں کی  جلد بحالی پر زور دیا جائےگا۔ امید ہے برطانیہ اور  یورپی یونین  جلد پاکستانی  ائرلائنزکو فضائی  آپریشن  کی اجازت دیں گے۔ ترجمان سول ایوی ایشن    کےمطابق مارچ  کے آخر میں پائلٹس  کے امتحانات اور  بعد میں لائسنس کا اجرا شروع کیا جائے گا۔