سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند
کراچی،
سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے صوبے کے بڑے بیراجوں اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن سے ممکنہ سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی کے مطابق:
- گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 2,94,454 کیوسک جبکہ اخراج 2,82,599 کیوسک ریکارڈ کیا گیا
- سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3,03,480 کیوسک اور اخراج 2,52,110 کیوسک
- کوٹری بیراج پر آمد 2,73,844 کیوسک اور اخراج 2,44,739 کیوسک
- تریموں سے پنجند کی طرف پانی کی آمد و اخراج 4,93,159 کیوسک تک پہنچ گئی ہے
ترجمان کے مطابق پنجند سے پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جو گڈو بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے، اور صورتحال پر قریبی نگرانی جاری ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ حفاظتی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔