کراچی میں دندناتے لٹیروں نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں دندناتے لٹیروں نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا


کراچی میں دندناتے لٹیروں نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا۔لانڈھی میں  مبینہ طور پر ڈاکؤوں نے مزاحمت پر گولیاں چلائیں تو گلی میں کھڑا بارہ  سالہ لڑکا اور خالہ زد میں آگئے ۔سر میں گولی لگنے سے لڑکا جاں بحق جبکہ  خالہ زخمی ہوگئی ۔  مقتول  دوبہنوں کا اکلوتا بھائی تھا 

کراچی میں لٹیروں نے ایک اور جان لے لی۔۔۔لانڈھی میں مبینہ طور پر  رہائشی علاقے میں ڈاکؤوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں تو گھر کے باہرکھڑا 12سالہ امین زد میں آگیا 

گولی امین عرف شانو کو سر میں  لگی۔۔ جو  جان لیوا ثابت ہوئی۔قریب کھڑی امین کی خالہ بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئیں۔

آفتاب ،ماموں مقتول امین ۔نے بتایا کہ ۔۔میرا بھانجا ہے میں  اس کا مامو ں ہوں اور اس کا نام آمین ہے یہ ہمارے پاس ہی رہتا ہےدو بہن ایک بھائی تھاکرائے کے گھر پر رہتے ہیں غریب لوگ ہیں ہم


عینی شاہد پڑوسی نے دعویٰ کیا کہ ڈاکو  ایک شخص سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کررہے تھے ،اس کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کی 


فیصل ،عینی شاہد۔ نے بتایا کہ۔۔اس نے بائیک  نہیں دی اس کو بولا فائر ماریں گے اس نے  بولا مار فائر تو ان لوگوں نے چار گولیاں فائرکردیں  ایک بچے کے سر میں لگی ہے اور ایک لیڈیز کے چھو کے گئی ہے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کورنگی طارق نواز بھی موقع پر پہنچے  ،کہا شواہد اکھٹے کرلئے ہیں،جلد ملزموں کو گرفتار کرلیں گے


طارق نواز، ایس ایس پی کورنگی۔۔نے کہاکہ ۔ایک افسوس ناک واقع پیش آیا ہے ،اس  میں جو ملزمان تھے وہ بھاگتے ہوئے فائرنگ کی ہے ،فائرنگ کے نتجے میں ،ایک بچہ گھر کے باہر کھڑا تھا وہ جاں بحق ہوا ہے اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔۔۔

 اے ایس پی لانڈھی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔،رواں برس دوران لوٹ مار قتل افراد کی  تعداد42تک جا پہنچی ہے۔