کراچی میں ہفتے کی رات تیز رفتار موٹرسائیکلوں کو پیش آنے والے حادثات میں دو کم عمر لڑٖکوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا،، حادثات شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ پر پیش آئے،،، رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،، بلدیہ نشے کے عادی بیٹے نے باپ کو تشدد کر کے ہلاک کردیا،،،
شہر قائد میں چھٹی کی رات موٹرسائیکل کی تیز رفتاری تین جانے نگل گیا،،،
ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار دو موٹرسائیکلیں ٹکرا گئی،، حادثے میں کم عمر دو لڑکے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا،، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا،،،،موٹرسائیکل چلانے والے تمام افراد 15 سال سے کم تھے،،
جاں بحق لڑکوں کی شناخت 15 سالہ خانان اور 12 سالہ احمد کے ناموں سے ہوئی، متوفی کے اہلخانہ نے بتایا کہ اورنگی ٹاون میں فیملی کی دعوت کے بعد تین موٹرسائیکل پر 7 دوست سوار ہوکر چائے پینے جا رہے تھے جس دوران حادثہ ہوا،،،
جاں بحق خنان نویں جبکہ احمد چوتھی کلا س کا طالب علم تھا،،،،
شارع فیصل ٹی آر جی بلڈنگ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا ، متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی جہاں اس کی شناخت 22 سالہ نیاز کے نام سے ہوئی،،،
کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے،،
کورنگی ڈیڑھ نمبر آر ایریا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوا،، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا،،،
جمالی پل ٹیچرز سوسائٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا،،، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا،،،
ادھر بلدیہ ٹاون کشمیری محلے میں نشے کے عادی بیٹے نے پیسے نا دینے پر باپ کو تشدد کر کے قتل کردیا،، پولیس کے مطابق ملزم احمد نے مقتول کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کیا ،، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے،،