کراچی کے
علاقے لیاری میں غیرقانونی پورشنز کے خلاف کیس۔عدالت نے ڈی جی، ایس بی سی اے
کو ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی
کورٹ میں لیاری کے علاقے میں ایک سو ساٹھ
گز پر نو منزلہ پورشنز بنانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے شرقی کو ذاتی حیثیت میں
طلب کرلیا۔ ڈی جی، ایس بی سی اے کو ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے عمارت کے بلڈر کے خلاف بھی
کارروائی کا حکم دیا۔ڈی جی ایس بی سی اے کو ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ غیرقانونی
عمارت کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوسکا۔ایس بی سی اے حکام اور بلڈر کی ملی
بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نو
منزلہ پورشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔