ڈاکٹر
عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل ۔
تیئس جون
کو قبر کشائی کی جائے گی۔
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ کا عدالتی فیصلہ
کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی
حاصل کرلی۔احوال اس رپورٹ میں ۔
ڈاکٹر
عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے چھ
رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا
ہے۔
قبر کشائی صبح ساڑھے نو بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی۔
میڈیکل
بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل
پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح اسپتال پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام، ڈاکٹر گلزار علی
سولنگی اور ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دوسری
جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ
عدالت پہنچ گئیں۔
وکلا
کے مطابق انہوں نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی
حاصل کرلی۔
و
کلا کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل
دائر کی جائے گی۔
عامر
لیاقت حسین 9جون کو پی آئی بی میں اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش
پائے گئے تھے۔
اسپتال
منتقلی پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔
ان کے
اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا،،
جس کے بعدعدالت نے ان کی میت
سردخانے سے اہلخانہ کے حوالے کرنے
کا حکم جاری کیا تھا۔