رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اکاونٹ میں رقم منتقلی کی انکوائری کےلیے ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل کراچی میں پیش نہیں ہوئے۔
ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کو پیشی کے لئے بائیس مئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی بینک کے عملے نے پندرہ اپریل دوہزار تیرہ کو اسد عمر کے گھر سے تین کروڑ روپے وصول کئے۔ اسی سال تین مئی کو بھی اٹھانوے لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ دونوں رقوم اسد عمر کے ڈیفنس کراچی میں واقع گھر سے وصول کی گئیں۔ اسد عمر کو رقوم کے ذرائع کی دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے اسدعمرکوطلبی کےلیےدوبارہ نوٹس جاری کیاجائےگا۔