بھارت کئی سال سے مختلف حیلوں بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے انحراف کی کوشش کر رہا ، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ بھارت دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کو صرف اپنی پرانی خواہش کی تکمیل کیلئےاستعمال کر رہا ہے ،
وزیردفاع خواجہ آصف نے سندھ طاس معاہدے کی شقیں سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں
ان شقوں کی کسی تشریح کی ضرورت نہیں،
معاہدے میں ترمیم اور نئی شقوں کو ڈالنے کا طریقہ کار درج ہے،
اس میں واضح ہے کہ بھارت کیا کر سکتا ہے اور کیا نہیں کرسکتا؟
سب وضاحت کے ساتھ درج ہے، پاکستان پر بھی وہی تمام پابندیاں ہیں،