کراچی میں محافظ ہی چور بن گیا


کراچی میں محافظ ہی چور بن گیا

محافظ ہی چور بن گیا۔۔۔کراچی میں سیکیورٹی کمپنی کی کیشن وین کا ڈرائیور20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر رفو چکر ہوگیا۔۔۔دو روز قبل پیش آئی بڑی واردات کا مقدمہ درج، پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی

کراچی میں کیشن وین  سے رقم  چوری کی  سب سے  بڑی واردات دو روز قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آئی جس کا مقدمہ پولیس نے میٹھادر تھانے میں سیکیورٹی کمپنی کے ریجنل مینیجر آپریشن کی مدعیت میں   درج کرلیا ہے۔


۔۔پولیس  حکام کے مطابق ملزم اور اسکے ساتھی20 کروڑ 50 لاکھ روپے نقدی کے علاوہ کمپنی کا اسلحہ، دو پستول، ایک رپیٹر اور گاڑی میں لگا کیمرہ اور ڈی وی آر سسٹم  بھی لے گئے،سیکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ پر واقع سیکیورٹی کمپنی کے دفتر سےبراستہ آئی آئی چندریگر روڈ اسٹیٹ بینک جا رہی تھی ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور نے گاڑی کچھ فاصلے پر چھوڑ دی اور رقم لے کر فرار ہوگیا، پولیس کیش وین تحویل میں لے کر واردات میں ملوث ملزم کی تلاش  شروع کردی ہے۔۔۔