کراچی میں موسم بہتر ہو جانے کے باوجود بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں موسم بہتر ہو جانے کے باوجود بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

کراچی میں موسم بہتر ہو جانے کے باوجود بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

ترجمان کراچی الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال کے باعث رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کرنا مجبوری ہے

کراچی کے رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔۔

سرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، بفروزون ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، پی سی سی سی ایچ ایس ، ڈیفنس اور کلفٹن میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔۔

گارڈن ، لیاری ، بلدیہ ٹاؤن اور کھارا در کے علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے مکین دہری اذیت کا شکار ہیں  ۔۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں 30 جون کو جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔۔

بجلی کی طلب و رسد میں فرق ہونے کے باعث رات بجلی کی فراہمی بند کرنا مجبوری ہے ، کچھ علاقوں میں مقامی فالٹس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے جسے لوڈشیڈنگ نہیں کہا جا سکتا۔