کراچی سے رواں سال عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت سہولیات حاصل ہوں گی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی  سے رواں سال  عازمین حج کو  جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت سہولیات حاصل ہوں گی۔

کراچی  سے رواں سال  عازمین حج کو  جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت سہولیات حاصل ہوں گی۔

 لیکن سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین ہی اس سے مستفید ہوں  گے۔

 کمرشل فلائٹس سے جانے والے  پندرہ ہزار عازمین سہولت سے محروم رہیں گے۔

کراچی ائرپورٹ پر  روڈ ٹو مکہ  پروجیکٹ  کے  حوالے سےا جلاس ہوا۔  منصوبہ  کے تحت عازمین  کے ٹرمینل میں داخل ہونے سے بین الاقوامی ڈیپارچر سیٹلائیٹ تک مراحل پر تبادلہ خیال  ہوا۔

مشترکہ  تلاشی کاونٹر پر ایجنسیوں کو کم سے کم وقت میں عازمین  کا سامان چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف سرکاری اسکیم کے تحت سفر کرنے والے عازمین حج شامل  ہیں۔

منصوبہ کے تحت سولہ ہزار سے زائد عازمین حج کو کراچی ائرپورٹ سے رخصت کیا جائے گا۔تقریبا پندرہ ہزار عازمین حج دیگر کمرشل فلائیٹس کے ذریعے  کراچی ائرپورٹ سے سفر کریں گے۔ یہ  عازمین روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

روڈ ٹو مکہ  پروجیکٹ کے حوالےسے سعودی عملہ کے لئے بین الاقوامی ڈیپارچر سیٹلائیٹ ایریا میں آٹھ کاونٹر اور آلات نصب ہوں گے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی ائرپورٹ سے پہلی فلائٹ نو  مئی اور آخری آٹھ  جون کو روانہ ہوگی۔

 اس منصوبہ کے تحت جانے والے عازمین کی  امیگریشن سمیت تمام  ضروری تقاضے کراچی ائرپورٹ پر مکمل ہوں گے۔

سعودی عرب پہنچنے پر عازمین براہ راست  اپنی رہائش گاہوں پر چلے جائیں گے۔