کراچی میں 101 میلوڈی میکز آف انڈیا اور پاکستان کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں 101 میلوڈی میکز آف انڈیا اور پاکستان کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی

کراچی میں 101 میلوڈی میکز آف انڈیا اور پاکستان کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے موسیقاروں کی دھنوں انکی مقبولیت کا ذکر انتہائی نفاست اور خوبصورتی کے ساتھ کیاگیاہے  

ماضی میں فلمیں نہ صرف اپنے بہترین اسکرپٹ کی وجہ سے جانی جاتی تھیں بلکہ اپنی بہترین موسیقی کی وجہ سے آج بھی یاد رکھی جاتی ہیں۔فلموں میں یہ خوبصورت کا عنصر موسیقی ترتیب دینے والوں ، اسے گانے والوں اور لکھنے والوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا کراچی کے مصنف سلطان ارشد خان نے موسیقی پر منفرد نوعیت کی کتاب لکھی ہے جو اپنے فن اور آہنگ کی وجہ سے پڑھنے والوں کےلیے کسی دستاویزی فلم سے کم نہیں۔

101 میلوڈی میکرز آف انڈیا اور پاکستان کتاب  کی تقریب رونمائی پاکستان امیرکن  کلچر سینٹر میں منعقد کی گئی

تقریب میں مصنف  نےآڈیو وژل پریزنٹیشن دے کرناظرین کوموسیقی کا بدلتا سفر اور سفر میں شامل افراد کی کامیابیوں اور خوبیوں سے متعلق آگاہ کیا

کتاب میں ہندوستان اور پاکستان کی موسیقی کی دھنوں کو ترتیب دینے والوں اور فلم ساز سمیت گانے والوں کے گیت اور اس دور میں انکی اہمیت کے مختلف پہلوئوں کا اجاگر کیاگیا مصنف اپنی یادداشتوں اور تحقیق سے موسیقی  کے ادوار  میں بدلتی سمتوں کا بھی بخوبی ذکر کیاہے جسے پڑھنے والوں کو یوں محسوس ہوگا جسے وہ اس دور میں رہ رہے ہیں

کتاب کے مصنف سلطان ارشد نے دھنوں ، راگ ، گلوکار اور موسیقی کے بڑھتے رجحانات اور ادوار کو بڑھے اچھوتے اور منفرد انداز میں نئی نسل کے لیے ایک کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی ہے۔