شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیاگیا ۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیاگیا ۔

 سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔

اسلام آؓباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو ساڑھے گیارہ بجے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا تھا ،

عدالتی حکم کے بعد شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیاگیا اور انہیں خاتون پولیس اہلکار لے کر عدالت پہنچیں۔

شیریں مزاری نے کا کہناتھاکہ میرا فون ابھی تک مجھے واپس نہیں دیاگیا مجھے گرفتار ن لیگ اور رانا ثناء اللہ کی وجہ سے کیاگیاہے۔

شیریں مزاری کا کہناتھاکہ مجھے وارنٹ گرفتاری نیہں دکھایا گیا خواتین پولیس اہلکاروں  نے مجھے گھیسٹ کر باہر نکالا ۔میرے ناخن نوچے گئے کریمنل رویے کا مظاہرہ کیاگیا ۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹٰیم نے سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انکی رہائی کا حکم دیاہے۔