بچوں کی مبینہ اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا بچوں کی اسمگلنگ کا معاملہ ہے، ضمانت منظور نہ کی جائے۔امریکا کی شکایت پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایک ایک بچے کو چھ ہزار ڈالر کے عوض امریکا اسمگل کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔ ملزم صارم برنی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اےٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ مقدمے کی جلدی سے سماعت کی جائے۔جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے،، وہ کراچی میں موجود ہیں۔ صارم برنی کو امریکا سے واپسی پرکراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیاتھا۔