خطرے کی گھنٹی بج گئی! بجلی بحران پر احتجاج فساد نا بن جائے۔
ایم کیوایم نے بھی خبردار کردیا۔ کنوینئر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے بحران جلد حل نا ہوا ،،تو مجبورا احتجاج کا حصہ بن جائیں گے۔ جلد اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
نئی مردم شماری کے بعد پرانی حلقہ بندیوں اور انتخاببی فہرستوں پر الیکشن نہیں ہوسکتے۔
کنوینئر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا جس رفتار سے بجلی کی قیمت بڑ رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے ایک بحران ہم سب کا منتظر ہے۔
ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ واپڈا کے سرکلر ڈیٹ سے کراچی کو علیحدہ رکھا جائے گا ۔ یہ سرچارچ زبردستی کراچی کے صارفین پر ڈالا جا رہا ہے ۔
حیدر آباد میں بارہ سے تیرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
بجلی کا احتجاج فسادات میں تبدیل نہ ہو جائے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ایم کیو ایم فوری انتخابات کی خواہشمند ہے۔صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہونے چاہئے۔
نئی مردم شماری کے بعد کوئی آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا کہ نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے بغیر انتخابات ہوں۔
رہنما ایم کیوایم فاروق ستار کا کہنا تھا ملک تیزی کے ساتھ انارکی کی طرف جا رہا ہے۔ عوام اور تاجر برادری غصے میں ہے۔
اگر آئی ایم ایف کے سامنے یہ بات نہیں رکھی تو ملک کے امن کو خطرہ ہے ۔
اب بس ہو گئی ۔ایم کیو ایم فیصلہ کرنے کی طرف جا رہی ہے۔