کراچی میں کورٹ پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے دعا منگی اغواء کیس کے اہم ملزم زوہیب قریشی کو گرفتاری کرنے میں ایسٹ زون انوسٹی گیشن پولیس ناکام،

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں کورٹ پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے دعا منگی اغواء کیس کے اہم ملزم زوہیب قریشی کو گرفتاری کرنے میں ایسٹ زون انوسٹی گیشن پولیس ناکام،

کراچی  میں کورٹ پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے دعا منگی اغواء کیس کے اہم ملزم زوہیب قریشی کو گرفتاری کرنے میں ایسٹ زون انوسٹی گیشن پولیس ناکام، مقدمے کی تفتیش سی آئی اے پولیس کو سونپ دی گئی۔۔۔گرفتار افراد کی تعداد بھی 5 ہوگئی

ایسٹ زون انوسٹی گیشن  پولیس فرار  ملزم  زوہیب قریشی کی گرفتاری میں کامیابی نہ ملی تو پولیس حکام نے ملزم  کے فرار پر درج  مقدمے کی تفتیش اب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کردیں۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک گرفتار چار پولیس اہلکاروں سمیت 5ملزم  سی آئی اے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔۔۔ ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں  اب تک کورٹ پولیس کے دو اہلکار،دو منشی اور ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کئے جاچکے ہیں اور گذشتہ شب گرفتار کئے گئے کورٹ  پولیس کے   دو منشی گرفتار اہلکاروں کی باقاعدگی سے ملزم کی نگرانی پر    ڈیوٹی  لگانے کے الزام میں پکڑے گئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق ملزم سے جیل میں ملاقات کے لئے آنے والوں کی بھی تفصیلات مرتب کی جارہی ہیں جبکہ ملزم کو طارق روڈ کے شاپنگ سینٹرز لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے