مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو سے تنگ آکر بیوی پر تیزاب پھینکنے کا کیس

عمران عمران

مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو سے تنگ آکر  بیوی پر تیزاب پھینکنے کا کیس

مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو سے تنگ آکر  بیوی پر تیزاب پھینکنے کا کیس۔ پولیس نے چالا ن پیش کردیا۔ قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔شدید    زخمی خاتون بعد میں چل بسی تھی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش چالان  میں کہا گیا ہے کہ  رمشاء کی ڈیڑھ سال قبل ملزم ذیشان سے شادی ہوئی تھی۔ رمشا  سٹی کورٹ  طاہر پلازہ پر  ملازمت کرتی تھیں۔ ملزم ذیشان نے مقتولہ کو زبانی طلاق دے رکھی تھی،،، لیکن  وہ اس پر  گھر آنے کے لئے زور دے رہا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ رمشا کو  ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور پبلک کرنے سے منع کرتا رہا،، لیکن وہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی۔اکیس  اگست کی  صبح ملزم ذیشان نے گھر کے باہر مقتولہ پر تیزاب پھینک دیا۔ملزم کے دوست بالاچ نے  اسے تیزاب لا کر دیا۔  چالان کے مطابق مقتولہ رمشاء برنس وارڈ میں زیر علاج تھی اور بعد میں رخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ واقعے میں مقتولہ کے شوہر ذیشان اور اس کا دوست بالاچ گرفتار ہیں۔