ارسا سندھ کو پیاسا مارنا چاہتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ


  ارسا سندھ کو پیاسا مارنا چاہتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی،عرفان علی

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کا  کہنا ہے کہ  ارسا سندھ کو پیاسا مارنا چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اس کمی کی تلافی کی جائے۔ صورتحال  یہی رہی تو شہروں میں پینے کے پانی کی کمی پڑسکتی ہے۔ رواں  برس  دوسو  بسیں کراچی کی سڑکوں پر لانے کا ہدف ہے۔

وزیر اعلی   سندھ  کا کہنا ہے  ارسا   سندھ کو  پیاسا مارنا چاہتا   ہے۔خریف سیزن میں 35 فیصد پانی ملا۔  اس کمی کی تلافی کی جائے۔یہی حال رہا تو شہروں میں پینے کے پانی کی کمی ہوجائے گی۔

پریس کانفرنس  میں کہا کہ سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے کا منصوبہ کافی مہنگا ہے،،لیکن اس  پر کام کررہے ہیں۔ دو ڈیم بھرے  نہیں جارہے ۔ نئے ڈیم بناکر کر ا نہیں کیسے بھریں گے۔

آپ سے یہ دو ڈیم نہیں بھرے جارہے ہیں لوگ پیاسے مر رہے ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں اور ڈیم بناؤ کیا ہوا سے بھریں گے ڈیم۔ فرض کریں اگر اس وقت ایک تیسرا ڈیم بھی ہوتا تو اس  میں پانی نہیں ہوتا

انہوں نے   کہا کہ وفاق   سندھ میں صرف گلیاں اور نالیاں بنارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے رکھے ہیں۔ ہدف ہے کہ اسی برس 200 بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں۔

 ٹرانسپورٹ کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے رکھے ہیں اور اسی سال 200 بسیں کراچی آجائے گی، اس کے لیے پیسے ریلیزکردیے گئے ہیں

وزیراعلی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی سے کہا ہے کہ الیکشن تک ایسا ماڈل  بنائیں،،جو  سب کیلئے کارآمد ہو۔ سپریم کورٹ سرکاری ملازمتوں پر بحال  لوگوں کی برطرفی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔