پیپلز پارٹی کے رہنما کراچی میں گورنر ہاوس کے باہر پہنچ گئے

نزاہت خان نزاہت خان

پیپلز پارٹی کے رہنما کراچی میں گورنر ہاوس کے باہر پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے کارکن سندھ ہاوس اسلام آباد میں داخل ہوئے،، تو پیپلز پارٹی کے رہنما کراچی میں گورنر ہاوس کے باہر پہنچ گئے۔ملیر میں پارٹی کارکنوں نے نیشنل ہائی وے پر  علامتی دھرنا دیا۔ 

تحریک انصاف کے کارکن سندھ ہاوس میں داخل ہوئے ،، تو  کراچی میں جیالے رہنما متحر ک ہوئے،، اور  گورنر ہاوس کے باہر  پہنچ گئے۔ رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ   وفاقی حکومت  غنڈوں کے ساتھ سندھ حکومت پر حملہ آور ہوئی ہے۔ ہم قانون پسند ہیں،، اس لئے تحمل کے ساتھ اٹھائیس تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر ہمارے  کارکن  یہاں پہنچے،، تو  گنتی کرنا مشکل ہو جائے گا۔ رہنما   پیپلز پارٹی جاوید ناگوری  نے کہا کہ سندھ ہاؤس کی حفاظت  پنچاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہم قانونی راستہ اختیار کرنے والے لوگ ہیں۔ہم یہاں گورنر ہاؤس کے دروازے دیکھنے آئے تھے۔ ہمارے کارکن مشتعل ہیں۔  اگر سندھ ہاؤس کا گھیراؤ ختم نہیں کیا گیا ،،،تو گورنر ہاؤس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہے گا۔ ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم یہاں گورنر ہاؤس کے راستے بند کردیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملیر  میں نیشنل ہائی وے پر علامتی دھرنا دیا۔جیالوں کی وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے۔  کچھ دیر بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔