کراچی
میں مون سون کی انٹری۔۔۔شہرمیں سب سے زیادہ بارش گلشن حدیدمیں سترہ ملی میٹرریکارڈکی
گئی۔۔۔محکمہ موسمیات کےمطابق وقفے وقفے سےہلکی بارش کاسلسلہ دن بھرجاری
رہےگا۔۔۔رات میں میں کچھ تیزبارش متوقع ہے۔۔۔بارش کی وجہ سے کےالیکڑک کےپانچ سوفیڈرزسےبجلی
کی فراہمی متاثرہے۔
مون
سون نےکراچی میں ڈیرےڈال لیے۔۔۔
طلوع
آفتاب کے ساتھ شہرکےمختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ شروع ہوا۔۔۔جو وقفے وقفے سےجاری
ہے۔۔۔
گلشن
حدیدمیں سترہ،نوری آبادمیں آٹھ،پی اے ایف فیصل میں پانچ،یونیورسٹی روڈپرچاراعشاریہ
تین،نارتھ کراچی میں چاراعشاریہ دو،لانڈھی میں چار،سعدی ٹاون میں تین اعشاریہ
چھ،جناح ٹرمینل پرتین اعشاریہ دو،سرجانی میں دواعشاریہ آٹھ ،مسروربیس اورناظم
آباد میں ایک ایک ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔۔۔
موسم
خوشگوارہواتومرجھائے چہرے کھل اُٹھے۔۔۔
شہرمیں
بارش کے بعد بجلی فراہمی کی صورتحال جزوی متاثرہوئی۔۔۔ترجمان کےالیکڑک کےمطابق بلدیہ
، سرجانی ، کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے کچھ حصےمتاثرجبکہ گڈاپ کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔۔۔بارش کی وجہ سے
پانچ سوفیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی جبکہ چودہ سو فیڈرز آپریشنل رہے۔۔۔