گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ضلع کرم کے عمائدین کے وفد کی ملاقات ۔ گورنر سندھ نے کہا باہمی اتحاد سے بیرونی سازش ناکام بنائی جاسکتی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ضلع کرم کے عمائدین کے اٹھارہ رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ ضلع کرم کے عمائدین نے گورنر سندھ کی جانب سے ادویات اور غذائی اشیاء کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا ضلع کرم کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت پر عزم ہے۔ متاثرہ علاقے میں کروڑوں روپے کی ادویات اور امدادی سامان بھیج چکے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر مزید امدادی سامان بھی روانہ کریں گے۔