کراچی والے
کس کس بات کا رونا روئیں۔سڑکیں ہی نہیں
بالائی گزر گاہوں کی حالت بھی قابل رحم ہے۔حسن اسکوائر پر بنے پیڈسٹرین برج کی گرلز غائب ہوگئیں پر ذمہ دار،، اداروں کو ہوش نا آیا۔
صورتحال کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
کراچی میں یونیورسٹی
روڈ پر حسن اسکوائر کے مقام پر بنا یہ پیڈسٹرین
برج شہریوں کی سہولت سے زیادہ خطرے کا باعث بن گیا ہے۔
کے ایم سی نے برج
تو بنادیا،، لیکن اس کی دیکھ بھال کرنا بھول گئی۔
نشے کے عادی افراد نے برج کی گرلزایک
ایک کر غائب کردیں۔
شہریوں کو اس میں بھی نامعلوم افراد کی شرارت نظر آگئی۔
کہتے ہیں منظم انداز میں راتوں رات مضبوط
گرلز کو کاٹ کر نکال لیا جاتا ہے ۔
شہریوں کا
کہنا ہے کہ گرلز کی غیرموجودگی کسی حادثے
کا سبب بن سکتی ہے۔ ذمہ دار اداروں کو اس
پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔
پیڈسٹرین برج
کی یہ حالت دیکھ کر شہری اوور ہیڈ برج کے بجائے سڑک سے ہی روڈ پار کرتے ہیں،،جس کے
باعث حادثات رونما ہورہے ہیں ۔