کراچی میں مضر صحت پانی کی فروخت کا معاملہ۔

عمران عمران

کراچی میں مضر صحت پانی کی فروخت کا معاملہ۔

کراچی میں مضر صحت پانی کی فروخت کا معاملہ۔ عدالت نے دو گرفتار واٹرٹینکر ڈائیوروں کو  ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل  مجسٹریٹ  غربی کی عدالت میں   موچکو پولیس نے  گرفتار دو واٹر ٹینکر ڈرائیوروں کو پیش کیا۔پولیس نے  بتایا کہ شہر  میں مضر صحت پانی  کی فروخت سے وبائی امراض  پھیل رہے تھے۔ واٹر بورڈ حکام نے مضر صحت پانی فراہم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔واٹر بورڈ کے انجینئرز  اور افسران نے پولیس کے ہمراہ سروے کیا۔ شہر کو پانی سپلائی کرنے والی  حب کینال سے شگاف کرکے مختلف جگہوں پر مصنوعی کنویں بنانے کا انکشاف ہوا ۔ٹینکر مافیا پمپ کے ذریعے  پانی کھینچ کر ٹینکروں میں بھرا رہا تھا۔جن  گڑہوں میں پانی جمع کیا گیا،، وہاں سے جانور بھی  پانی پی رہے تھے۔ان  میں مرے ہوئے جانور بھی پڑے  تھے۔گندے پانی کی سپلائی  وبائی امراض کے پھیلنے کا سبب بن رہی تھی۔واٹر ٹینکروں کے مالکان اور دیگر ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرنی ہے۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے،، دونوں گرفتار ٹینکرز ڈرائیوروں کو  عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  آئندہ سماعت  پر رپورٹس طلب کرلیں۔۔