سندھ میں نئی بلدیاتی حدبندی پر الیکشن کمیشن کی پیش رفت. الیکشن کمیشن
سندھ نے صوبے کے 29 اضلاع میں یونین کونسل
یونین کمیٹی اور وارڈز کی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست شائع کردی
سندھ بھر میں 486 یونین کمیٹیاں اور 1119 یونین کاؤنسل تشکیل دی گئی
ہیں۔ الیکشن کمشنر کراچی ندیم حیدر کے مطابق کراچی کے سات اضلاع میں 25 ٹاؤنز 233 یوسیز
اور 932 وارڈز بنائے گئے ہیں، ضلع وسطی میں 5 ٹاؤنز کی حلقہ بندی کی گئی ہے۔ ضلع
شرقی میں 5 ، ضلع کورنگی میں 4 ، جبکہ ضلع کیماڑی میں 3 ٹاؤنز بنائے گئے ہیں۔ الیکشن
کمشنر کراچی ندیم حیدر کے مطابق ضلع ملیر میں 3 ، ضلع غربی میں 3 جبکہ ضلع جنوبی میں
2 ٹاؤنز بنائے گئے ہیں۔ نئی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست پر اعتراضات 17 فروری سے 3
مارچ تک دائر کیئے جا سکیں گے۔نئی بلدیاتی حد بندی کی حتمی فہرست 22 مارچ کو شائع
کی جائے گی